ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی ’حلیمہ سلطان‘دورہ پاکستان کی خواہشمند

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی ’حلیمہ سلطان‘دورہ پاکستان کی خواہشمند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ترک ڈرامہ پاکستانیوں کے ذہنوں پر چھا گیا ہے،’’  ارطغرل غازی‘‘ نے پی ٹی وی پر نشر ہوتے ہی ریکارڈ بنادیے ہیں،یوٹیوب پر تو پی ٹی وی نے جھنڈے گاڑ دیے ہیں،اس ڈرامے نے پی ٹی وی کو ایک بار پھر زندہ کردیا ہے۔ ارطغرل غازی کی ’ حلیمہ سلطان‘ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ  ارطغرل غازی  پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے  پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا جس نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔پاکستان میں مقبولیت کےجھنڈے گاڑنے والے تاریخی ڈرامہ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ ارطغرل غازی‘ میں  ’ حلیمہ سلطان‘ کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تاریخی ڈرامے' ارتغرل غازی' نے ترکی میں تو انتی مقبولیت حاصل نہ کی. پاکستان میں ترک ڈراما ' ارطغرل غازی' اس قدر مقبول ہوگیا ہے کہ اس نے مقبولیت میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے.  پاکستان میں پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیا جانے والا ڈراما ' ارطغرل غازی' ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا رہا ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں ارتغرل غازی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ڈرامے کی پہلی قسط کو چند روز میں ہی کروڑوں صارفین نے دیکھا۔

اداکارہ اسراء بلجیک کے انسٹاگرام کی ایک  پوسٹ پر  پاکستانی مداح نے انہیں’ ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔اپنے پیگام میں مداح نے اداکارہ کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔جس پراداکارہ اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات پر  اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں،  پُرجوش ہوں کے پاکستان کا دورہ کروں اور آپ سب سے ملاقات کروں، اپنا بے حد خیال رکھیے‘۔

واضح رہے کہ اس ڈرامہ کی مقبولیت کو دیکھتے کرپاکستان میں بھی ’’  ارطغرل غازی‘‘ کی طرز پر تاریخی ڈرامہ بنانے کا اعلان سامنے آیا ہے،یہ اعلان پاکستان کے مایا ناز مصنف خلیل الرحمان قمرنے کیا ہے،کہتے ہیں کہ وہ ترکش ڈرامے’’  ارطغرل غازی‘‘ کی طرز پر کہانی لکھنے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ترکش ڈرامہ نشر ہونے کے بعد سے ہی ڈرامے کی کردار 'حلیمہ' اور ' ارتغرل غازی' کے خوب چرچے کیے جارہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer