ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عادل رشید نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر بیٹسمین قرار دیدیا

عادل رشید نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر بیٹسمین قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش اسپنر عادل رشید نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر بیٹسمین قرار دے دیا۔

 انگلش اسپنر عادل رشید کا کہنا ہے کہ دونوں ہی ورلڈ کلاس بیٹسمین اپنی صلاحیتیں ثابت کر چکے ہیں لیکن موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے میں بابراعظم کو اپنا پہلا انتخاب قرار دوں گا، انہوں نے رواں سال زیادہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 یاد رہے کہ اکثر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، مبصرین کی بڑی تعداد تینوں فارمیٹ میں 50 سے زیادہ کی اوسط رکھنے والے ویرات کوہلی کو ترجیح دیتی ہے لیکن عادل نے مختلف رائے کا اظہار کیا۔

دو روز قبل نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ایش سوڈھی نے پاکستانی کپتان بابراعظم کو اپنے لئے پانچ مشکل بلے بازوں میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ہمیشہ بابراعظم کیخلاف باؤلنگ کرنے میں دشواری کا سامنا رہا ہے، بابراعظم ان پانچ بلے بازوں میں شامل ہیں جنہیں باؤلنگ کرانا سب سے مشکل ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایک روزہ میچوں کے لیے بھی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا، اس سے قبل وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی بھی سنبھال چکے ہیں جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ بابراعظم سے قبل وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان تھے تاہم پہلے ان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت لی گئی اور پھر اب ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی لے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز اور موجودہ کپتان ہیں، دائیں ہاتھ کا یہ بلے باز دنیا کے بہترین بلے بلازوں میں شمار ہوتا ہے، وہ انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلینجرز بینگلور کے لیے کھیلتے ہیں اور 2013ء سے ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں

Sughra Afzal

Content Writer