( شاہد ندیم ) لیسکو ملازمین کے لئے خوشخبری، کمپنی نے عیدالفطر سے قبل ملازمین کو آف ڈے ویجز سمیت دیگر معاملات پر اضافی فنڈز دینے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے تمام دفاتر سے ایڈیشنل فنڈز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، 20 مئی سے قبل تمام دفاتر سے تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تاریخ کے بعد ملنے والی تفصیلات پر فنڈز فراہم نہیں کئے جائیں گے۔ ملازمین کو ٹی اے ڈی اے، آف ڈے ویجز کی مد میں اضافی فنڈز دیئے جائیں گے جبکہ اوور ٹائم، میڈیکل کے بقایاجات سمیت دیگر واجبات اضافی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔
ملازمین موسم گرما کی تیاری کے لئے اضافی ڈیوٹی انجام دیتے رہے، اضافی ڈیوٹی انجام دینے والوں کو ایڈیشنل فنڈز کی صورت میں رقم ادا کی جائے گی۔