ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ: نجی بینک کی برانچ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

لاہور ہائیکورٹ: نجی بینک کی برانچ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں موجود نجی بنک میں آگ گئی ،آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپا لیا۔

ہائیکورٹ میں نجی بینک کی برانچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، اطلاع ملتے ہی رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان ، ڈی ایس پی ہائیکورٹ میاں ابصاراحمد اورعدالتی عملہ بھی فوری طورپرموقع پرپہنچ گیا اور امدادی کاموں کی نگرانی کی۔

 ذرائع کےمطابق آگ لگنے اور آگ پر قابو پانے سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کواطلاع دے دی گئی، بینک ذرائع کے مطابق بروقت آگ پر قابو پانے کے باعث اکاونٹ ہولڈرزاور بینک کا تمام ریکارڈ اور رقوم محفوظ رہیں۔