ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو فنڈز کی منظوری نہ ملی

پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو فنڈز کی منظوری نہ ملی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی مالی مشکلات کا شکار، محکمہ پی اینڈ ڈی نے آپریشنل، ریکرورمنٹ اور لیبارٹریز کی تعمیر کے لیے مانگے جانے نناوے کروڑ 50 لاکھ کے فنڈ دینے سے معذرت کرلی۔

پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی جانب سے آپریشنل، ریکرورٹمنٹ اور لیبارٹریز کی تعمیر کے لیے مانگے جانے نناوے کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز دینے سے محکمہ پی اینڈ ڈی نے معذرت کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ منصوبہ سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں، لہذا فنڈز کی منظوری نہیں دی جا سکتی۔

فنڈز کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ سے رابطہ کیا جائے۔ محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے انکاری کے بعد فنڈز کی منظوری کے لیے پنجاب تیانجن یونیورسٹی کی جانب سے سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے، جس کوکیبنٹ کمیٹی آف فنانس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔