سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور آئیں گے

سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور آئیں گے
کیپشن: City42- Asif Ali Zardari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)انتخابات قریب آتے ہی ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے لاہور کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا، کوئی پارٹی قائد جلسہ کر رہا ہے تو کوئی کارکنوں سے ملنے لاہور آرہا ہے، آج  پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور آمد متوقع ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔روزے داروں پر قدرت مہربان ، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری افطار ڈنر پارٹی میں شرکت کیلئے آج لاہور آئیں گے، جہاں وہ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف غداری کے مقدمہ سے بچ گئے

ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے میزبان صدر پی پی لاہور حاجی عزیز الرحمان چن ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری کے علاوہ قمر زمان کائرہ، چودھری منظور اور دیگر رہنما بھی افطار ڈنر سے خطاب کریں گے۔