ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سے 25 مارچ تک ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے

آج سے 25 مارچ تک ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے کہا کہ آج سے 25 مارچ تک ملک میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور گرد ونواح میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ اسی طرح ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

مزید برآں،  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔