ویب ڈیسک: ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کے چیئرمین نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری گیس بحران کے سبب ایل پی جی کی قیمتیں فی کلو 500 روپے تک پہنچ سکتی ہیں، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے۔
عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کے جہازوں پر ایف آئی اے کے حالیہ چھاپوں کی سخت تنقید کی اور اسے غیر ضروری اور بلاجواز قرار دیا۔
چیئرمین نے واضح کیا کہ ملک پہلے ہی قدرتی گیس کی قلت کا سامنا کر رہا ہے اور 14 مارچ سے ایل این جی کی آمد رک چکی ہے، اس لیے سپلائی متاثر ہونے کی صورت میں ایل پی جی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ممکن ہے، جو عام صارفین کے لیے ناقابل برداشت ہوگا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیا جائے اور ایل پی جی جہازوں پر چھاپے بند کرائے جائیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستی اور بلا تعطل گیس فراہم کی جا سکے۔
واضح رہے کہ آج ہی وزیر خزانہ نے اس موقع پر کو تاکید کی کہ وہ بلاوجہ گھبراہٹ کا شکار ہو کر ایندھن ذخیرہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ موجودہ صورتحال قابو میں ہے۔
تاہم، اجلاس میں ایک اہم تشویش بھی سامنے آئی جہاں سیکرٹری پیٹرولیم نے خبردار کیا کہ 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں پاور سیکٹر کی گیس ضروریات پوری کرنا مشکل ہو جائے گا۔