ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایندھن کی عالمی قلت کے پیش نظر سری لنکا میں عام تعطیل کا اعلان

ایندھن کی عالمی قلت کے پیش نظر سری لنکا میں عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر سری لنکا میں ایندھن کی بچت کے لیے ہر بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سری لنکا میں ایندھن کی بچت کے لیے حکومت نے ہر بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ ایندھن کی طلب کم کی جا سکے۔  گاڑی چلانے والوں کے لیے قومی ایندھن پاس کے لیے اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت ہر شہری صرف مخصوص مقدار میں ایندھن خرید سکے گا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں ایندھن کی بچت کے لیے ملک بھر میں منصوبہ بندی کے تحت بلیک آؤٹ متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کے استعمال کو محدود کیا جا سکے۔

فلپائن میں بھی ایندھن اور توانائی کی بچت کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جہاں کچھ سرکاری دفاتر میں ہفتے میں ایک دن ورک فرام ہوم لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ عملے کی آمد و رفت کم ہو اور ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی ایندھن کی قلت دنیا کے کئی ممالک میں روزمرہ زندگی اور صنعتی پیداوار پر اثر ڈال سکتی ہے، جس کے پیش نظر حکومتیں اور ادارے ایندھن کی بچت کے لیے مختلف حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔