ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کے اختلافات کے بعد ایمان فاطمہ کا پہلا بیان

شادی کے اختلافات کے بعد ایمان فاطمہ کا پہلا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف وی لاگر  رجب بٹ کے ساتھ تعلقات میں مفاہمت کی کوششوں  کے بعدایمان فاطمہ نے پہلی بار اپنی کسی بھی رائے کا اظہار کیا ہے۔ 

 شادی کے تقریباً ایک سال بعد دونوں کے اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے، جس کے باعث علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔

 حال ہی میں رجب بٹ کی جانب سے ایمان کو طلاق کا نوٹس بھی بھیجا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے ممکنہ صلح کے حوالے سے بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم ابھی تک دونوں نے کسی بھی بات کی تصدیق نہیں کی۔

اس دوران ایمان فاطمہ نے اپنے بھائی عون شیخ اور بیٹے کیوان کے ساتھ ایک ٹرپ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

تصاویر کے ساتھ ان کیجانب سے ایک معانی خیز کیپشن بھی لکھا گیا   کہ "سفر سکون دیتا ہے,اسی لیے میں مسلسل چلتی رہتی ہوں، طوفانوں کو خاموش مسکراہٹوں کے پیچھے چھپاتے ہوئے"

مداح ان کی حوصلہ افزائی اور مثبت سوچ کو سراہ رہے ہیں۔

کچھ صارفین انہیں بیٹے کی خاطر صلح کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی خوشی اور سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ  رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان پیدا ہونے والے ازدواجی تنازع کے بعد معروف شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی نے ان کی شادی بچانے کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، دونوں کے درمیان اختلافات کافی عرصے سے زیرِ بحث تھے جبکہ اب ان کے ہاں بیٹا کیوان سلطان بھی ہے, صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب رجب بٹ کی جانب سے ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیجے جانے کی خبر سامنے آئی۔