ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی کے پی ذوالفقار حمیدکیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

 آئی جی کے پی ذوالفقار حمیدکیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : آئی جی کے پی ذوالفقار حمیدکیخلاف توہین عدالت کی درخواست،ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، اراضی پر قبضے کے تنازع پر درخواست دائر کی گئی تھی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نےشہری محمد نوازکی درخواست پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈی ایس پی شیخوپورہ احمد عثمان اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمرکے ہمراہ پیش ہوئے۔درخواست سابق آر پی اوشیخوپورہ ذوالفقارحمید کیخلاف دائرکی گئی تھی۔ اراضی پرقبضےکےمعاملےمیں عدالتی احکامات پرعملدرآمدنہیں کیا گیا، جس پر درخواستگزار نےتوہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا کی تھی۔

سماعت کےدوران چیف جسٹس نےدرخواست گزارسےاستفسار کیا کہ آیااس کا مسئلہ تاحال زیرالتوا ہےیاحل ہوچکا ہے۔ درخواستگزار نے کہاکہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ وکیل بارباردرخواستیں دائر کر رہا ہے، جس پر وضاحت دی جانی چاہیے۔پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اسی وقت قانون کے مطابق فیصلہ کر دیا تھا۔

عدالت نےاستدعامنظورکرتےہوئےدرخواست واپس لینےپرکیس نمٹا دیا۔۔

Ansa Awais

Content Writer