ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ; سیمی فائنل کی دلچسپ مہم آج شروع

چار ٹیمیں مدِ مقابل، آخر کون ہو گا فاتح!

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ; سیمی فائنل کی دلچسپ مہم آج شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں آج نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دونوں سیمی فائنل میچز کا مقابلہ ہوگا، جس میں چار ٹیمیں فائنل کی دوڑ میں جگہ بنانے کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس اور سیالکوٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں شائقین کو دلچسپ مقابلہ پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ  سیالکوٹ نے ملتان کو پچھلے میچ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، جب کہ کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے گروپ مراحل میں بہترین کارکردگی کے باعث آگے رسائی حاصل کی ہے۔

پہلا سیمی فائنل شام 4:15 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 9:15 بجے تک جاری رہے گا۔

مزید برآں،  دونوں کامیاب ٹیمیں کل اسی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں شاہکار کرکٹ پیش کریں گی۔