روس کے مختلف ریجن میں یوکرین کے ڈرون حملے

 روس کے مختلف ریجن میں یوکرین کے ڈرون حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیف(این این آئی)یوکرین کی جانب سے روس کے مختلف ریجن میں ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے بتایاکہ کریسنوڈار ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی اور ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ماسکو کے میئر کا کہنا تھاکہ ماسکو کی جانب آنے والے متعدد ڈرونز مار گرائے ۔

روسی حکام نے کہا کہ روس کے 8 ریجن میں یوکرین کے 35 ڈرونز کو تباہ کیا گیا ۔حکام کا کہنا تھا کہ روسی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے یوکرین دہشت گردانہ سرگرمیوں کا استعمال کر رہا ہے۔