ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ کو 150 تولہ سونا چوری کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

بھارتی اداکارہ کو 150 تولہ سونا چوری کرنے پر گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ساؤتھ انڈین اداکارہ  کو 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرساد بابو نامی ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے سومی شیٹھی کے خلاف 150  تولہ سونا چوری کی شکایت درج کروائی، ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ اور پرساد بابو کی دوستی ایک فلم کے آڈیشن کے دوران ہوئی تھی۔

پرساد بابو نے کے مطابق دوستی کے بعد اداکارہ اور  سوشل میڈیا انفلوئنسر سومیہ شیٹھی اُن کی شان و شوکت سے متاثر ہوئیں اور پھر اُن کے گھر بھی آنے جانے لگیں، اسی دوران اُنہیں معلوم ہوا کہ اُن کے گھر سے سونا غائب ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پردساد کے اہلخانہ ایک شادی سے گھر واپس آئے تو گھر سے سونا غائب تھا جس کے بعد پرساد نے اداکارہ سومیہ پر سونا چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔

پرساد کا کہنا ہے کہ سومیہ تھوڑا تھوڑا کرکے ان کے گھر سے تقریباً ایک کلو سونا چوری کرکے لے گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور فنگر پرنٹس کی مدد سے سومیہ شیٹھی سمیت دیگر 11 افراد سے تفتیش شروع کردی ہے اور تفتیش کے دوران 74 گرام سونا بھی برآمد کرلیا ۔