ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نےگرفتاری روکنے کے لیےعدالت سے رجوع کرلیا

عمران خان نےگرفتاری روکنے کے لیےعدالت سے رجوع کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں درج مقدمات میں گرفتاری روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری داخلہ، اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے پولیس آئی جیز اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو  بھی فریق بنایا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ رجیم چینج کے بعد پٹیشنر مسلسل پولیس کے ٹارگٹ پر ہے، وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا اور جان کو شدید خطرات ہیں جب کہ عدالتی کارروائی کے لیے اسلام آباد آمد پر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ انصاف تک رسائی اور  فیئر ٹرائل سمیت دیگر بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل طلب کی جائے، گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے اور پورے ملک میں درج مقدمات کا ریکارڈ دیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer