ویب ڈیسک : ٹک ٹاکر اور ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل اس کے سگے بھائی کی بریت کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
رپورٹ کے مطابق اس ا مرکا انکشاف رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون ملیکہ بخاری نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا ہے، سوشل میڈیاپر پوسٹ کردہ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے پاس موقع ہے کہ وہ ایسے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف مثال قائم کرے۔
State has filed an appeal against the acquittal in Qandeel Baloch case. The Hon supreme Court of Pakistan has an opport to set an imp precedent in cases of such brutal murders.The PTI Government led by PM @ImranKhanPTI continues to stand for protection of rights of women & girls
— Maleeka Ali Bokhari (@MalBokhari) March 17, 2022
یادرہے وارثان کی طرف سے معاف کردینے پر 19 فروری 2022 کو ٹک ٹاکر ا ور ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کرنے والے ان کے بھائی کو رہا کر دیا گیا تھا۔ہائی کورٹ ملتان بینچ نے راضی نامے کی بنیاد اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر سزا یافتہ محمد وسیم کو بری کیا تھا۔
یادرہے قندیل بلوچ کو سنہ 2016 میں ان کے بھائی محمد وسیم نے گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا اور اس کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھاجس پر محمد وسیم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔