ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت نےعالمی بینک سے ملنے والے فنڈ ضائع کردیئے

 حکومت نےعالمی بینک سے ملنے والے فنڈ ضائع کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عالمی بینک سے واٹر اینڈ سینٹیشن ایجنسیز کو ملنے والے 33 کروڑ کے فنڈ زضائع ہونے پر پنجاب بھر کے تمام واسا نے عالمی بینک سے ملنے والے فنڈ کی پھر سے منظوری مانگ لی۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی بینک سے فنڈ عوامی فلاح کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ واٹر اینڈ سینٹیشن ایجنسیز  کی بہتری کے لیے دئیے گئے تھے  لیکن کچھ فنڈ بروقت استعمال نہ ہونے پر یہ فنڈ لیپس ہوگئے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ اب ان فنڈ کی منظوری اور دوبارہ استعمال کے لیے حکومت کو محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے سمری ارسال کی ہے۔جس میں درخواست کی گئی کہ لاہور سمیت پنجاب کی دیگر واٹر اینڈ سینٹیشن ایجنسیز کو یہ فنڈ جاری کیے جائیں تاکہ وہ اپنے مقررہ اہداف کو مکمل کرسکیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer