مریم نواز کا امریکی ناظم کو خط، ساری حقیقت سامنے آگئی

مریم نواز کا امریکی ناظم کو خط، ساری حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی خط پر مریم نواز بول پڑیں، کہتی ہیں کہ امریکی ناظم امور کو بھیجے جانیوالا خط جعلی اور جھوٹ پر مبنیٰ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزدای مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نام سے امریکی ناظم الامور کو بھیجا جانے والا جعلی خط سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، مریم نواز نے اس جعلی خط کو سازش کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے امریکی حکام کو کسی قسم کا خط نہیں لکھا۔

ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے بھی اس حوالے سے کہا ہےکہ ایسے خط میاں نواز شریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت کے لیے عوام، مسلم لیگ نون کے کارکن اور انصاف پر یقین رکھنے والے تمام لوگ فکر مند ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer