امانت گشکوری : چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت اجلاس 19 جون کو ہوگا۔مشترکہ اجلاس میں چار ایجنڈا آئٹمز پر غور ہوگا۔اجلاس میں ججز تقرری کیلئے انٹرویوز رولز کی منظوری پر غور ہوگا۔
ہائیکورٹس ججز کی کارکردگی کے جائزے کیلئے رولز کی منظوری پر غور ہوگا۔جوڈیشل کمیشن رولز 2024 میں ترامیم پر بھی غور ہوگا۔ہائیکورٹس آئینی بنچز میں ججز نامزدگی کیلئے طریقہ کار کی منظوری بھی زیر غور آئے گی۔
11 جون کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں کمیٹی نے تجاویز پیش کی تھیں ۔تجاویز کی منظوری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا۔مشترکہ اجلاس میں ہائیکورٹس اور شریعت کورٹ کے ممبران بھی شریک ہونگے۔
