اشراف خان: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر اضافے کے بعد 4328 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 89 ہزار 685 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 6 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 7503 روپے ہو گئی ہے۔