ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان میں گھی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس، سپریم کورٹ میں سماعت

رمضان میں گھی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس، سپریم کورٹ میں سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں رمضان المبارک کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مہنگائی اور قیمتوں کے تعین سے متعلق اہم قانونی نکات پر بحث کی گئی۔

سماعت کے دوران جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ رمضان آتے ہی ہدایات جاری کر دی جاتی ہیں کہ یہ کمائی کا مہینہ ہے، اس لیے گھی مہنگا کر دیا جائے۔

وکیل مسابقتی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ قیمتوں کے تعین کا معاملہ ہے اور حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت قیمتیں کم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تھی۔

وکیل نے مزید بتایا کہ مسابقتی کمیشن نے پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کو قیمتیں کم کرنے کے احکامات دیے، تاہم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ صرف ہدایات جاری کر سکتی ہے، قیمتیں کم کرانا ان کے اختیار میں نہیں۔

اس موقع پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی ہدایات پر عمل نہ کرے تو ایسوسی ایشن کیا کر سکتی ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وہ صرف اپنے ممبران کو ہدایات بھیج سکتی ہے۔

وکیل ایسوسی ایشن نے مؤقف اپنایا کہ مسابقتی کمیشن نے ان کے خلاف حکم جاری کیا ہے اور یہ ذمہ داری ان پر عائد نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے اس نکتے پر سوال اٹھایا کہ ایسوسی ایشن کو ذمہ دار کیسے قرار دیا جا سکتا ہے۔

سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔