ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، مریم اورنگزیب

پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کی مثال نہیں ملتی اور مالی مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، وزیر مواصلات صہیب برتھ، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل بھی موجود تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے بجٹ کا حجم 5 ہزار 903 ارب روپے سے زائد ہے جبکہ وفاق کو مضبوط بنانے کے لیے پنجاب نے اپنے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی برداشت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی کٹ نہیں لگایا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے جاری اخراجات میں 2.4 فیصد کمی کی جبکہ صوبائی محصولات میں 300 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور اندرونی ریونیو 820 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 3 ہزار سے زائد غیر ضروری جاری سکیمیں بند کی گئیں تاکہ وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق سوشل سیکٹر کے لیے 33 کھرب روپے مختص کیے گئے جو مجموعی بجٹ کا 44 فیصد بنتے ہیں۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 66 شہروں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جبکہ 2 ہزار الیکٹرک بسوں کے ہدف پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اپنا چھت، اپنا گھر" پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی اور اب تک ایک لاکھ 60 ہزار افراد کو قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ مزید بتایا کہ اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 1995 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس میں 1089 ارب روپے سرکاری اور 906 ارب روپے سے زائد نجی شعبے کی سرمایہ کاری شامل ہوگی۔