ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبوری درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی عدالت سے فرار کی کوشش ناکام

عبوری درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی عدالت سے فرار کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)زیادتی کیس میں عبوری درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی لاہور ہائیکورٹ سے فرار کی کوشش ناکام ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں مدعی اور ملزم پارٹی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیشی افسر کے حوالے کردیا۔
خاتون سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج ہوئی تو ملزم نے فرار کی کوشش  کی جوناکام بنادی گئی ،اس موقع پر مدعی اور ملزم پارٹی کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی،تاہم پولیس کی سیکیورٹی نے ملزم احمد کو حراست میں لے کر تفتیش افسر کے حوالے کردیا۔

جسٹس عہبر گل خان نے ملزم احمد کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزم پولیس تفتیش میں قصور وارہے، پولیس نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

Ansa Awais

Content Writer