ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ میں چیٹ جی پی ٹی سے اے آئی تصاویر تیارکی جاسکتی ہیں

واٹس ایپ میں چیٹ جی پی ٹی سے اے آئی تصاویر تیارکی جاسکتی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیٹ جی پی ٹی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ٹول ہے جو بہت تیزی سے انٹرنیٹ کی دنیا کے ہر شعبے کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ اب اے آئی تصاویر واٹس ایپ میں چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تیار کی جاسکتی ہیں 

یہ اے آئی چیٹ بوٹ مائیکرو سافٹ کے بنگ سرچ انجن اور ایپل کے آئی او ایس 18 کا حصہ بن چکا ہے جبکہ دیگر متعدد آن لائن سروسز میں بھی اسے شامل کیا جا رہا ہے۔دسمبر 2024 میں اسے واٹس ایپ میں استعمال کرنے کی سہولت اوپن اے آئی کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔اب اوپن اے آئی کی جانب سے واٹس ایپ میں چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک بڑی اپ ڈیٹ کی گئی ہے اور اب آپ اس میں تصاویر بھی تیار کرسکتے ہیں۔واقعی اب صارفین کو چیٹ جی پی ٹی سے اے آئی تصاویر بنانے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ یا ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ واٹس ایپ میں ہی ایسا کرنا ممکن ہوگیا ہے۔اوپن اے آئی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہے۔ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کمپنی نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی امیج جنریشن کا فیچر اب واٹس ایپ پر تمام افراد کے لیے دستیاب ہے۔

واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی کو کیسے استعمال کریں؟

آئی فونز اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔اس کے لیے آپ کو 1-800-242-8478 نمبر کو اپنے واٹس ایپ کانٹیکٹس میں ایڈ کرنا ہوگا۔نمبر ایڈ نہیں کرنا چاہتے تو اس لنک پر کلک کرکے بھی آپ واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ چیٹ کو اپنے اوپن اے آئی اکاؤنٹ سے لنک کریں جس کے بعد آپ تحریری ہدایات دے کر تصاویر تیار کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر بنانے کا فیچر بہت زیادہ مقبول ہے۔