سٹی 42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نئی فورس ’’ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس‘ بنادی گئی
فورس اگلے ماہ سے فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی،انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوں گے،فورس کے قیام کا مقصد لینڈ مافیا کو لگام دینا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے،فورس تجاوزات کے خاتمے اور پرائس کنٹرول کے معاملات پر کڑی نظر رکھے گی
انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس نے عوامی آگاہی کیلئےفلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ جوہر ٹاؤن شوق چوک سے ٹھوکر نیاز بیگ اور پھر کینال روڈ سے ہربنس پورہ پہنچا
تحصیل آفیسر اختر ملک نے بتایا کہ فورس تمام سرکاری زمینوں پر قبضے چھڑوائے گی، غیر قانونی تعمیرات اور سائن بورڈز کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App