ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کیلئے سکسرز سے کتنے کا معاہدہ کیا؟

 بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کیلئے سکسرز سے کتنے کا معاہدہ کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق کپتان بابر اعظم کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیل سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کےلیے سکسرز سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا۔

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابر اعظم پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کےلیے این او سی جاری کیا تھا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کےلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کےلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔