ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: Rain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوب مشرقی سندھ، مشرقی بلو چستان، شمال /مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہا، کشمیر اور خیبر پختونحوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری/موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی سندھ میں شدید آندھی/ اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش متوقع ہے ۔ ملک کے میدانی اضلاع میں جھکڑ/آندھی چلنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا۔    اسلام آباد، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

 دیر، مالاکنڈ، کوہستان، کرم، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، بنوں کرک، وزیرستان، ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں آندھی جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔ مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، نورپورتھل، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، حافظ آباد، قصور میں بھی آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

 لیہ، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق سندھ بدین، میر پور خاص، مٹھی، سانگھڑ،خیرپور، مٹیاری، نگرپارکر،عمر کوٹ، ڈپلو اور اسلام کوٹ میں شدیدآ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی توقع ہے۔ ٹھٹھہ، کراچی، حیدر آباد، سکھر ، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 دوسری جانب شہر لاہور میں ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 فیصد بونداباندی کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم 28 ڈگری ریکارڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر