"عمران اور پرویز الٰہی کی انا ہمارے راستے کی دیوار نہیں بن سکتی"

CM Punjab Hamza Shahbaz
کیپشن: CM Punjab Hamza Shahbaz
سورس: Republic World
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےکہا ہے کہ عمران نیازی نے خود کش بمبار بننے کی کوشش کی تو (ن) لیگ سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔

ایوان وزیر اعلیٰ میں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی سہولت بند کررکھی تھی، یہ سہولت یکم جولائی سے بحال کررہے ہیں، کینسر اور دیگربیماریوں کی ادویات مفت ملیں گی، عمران خان اور پرویزالٰہی سن لیں لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران اور پرویز الٰہی کی انا ہمارے راستے کی دیوار نہیں بن سکتی، مشکل فیصلے کرکے کسی کے بچھائے جال کو نہ کاٹا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ، یہ سیاست نہیں، ریاست کو بچانے کا سوال ہے ، انہوں نے لانگ مارچ کرنا ہے تو کریں ، انتشار نہ پھیلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر مہنگائی نہیں کررہے جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں.