ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکول رجسٹریشن کیلئے نئی شرط

اسکول رجسٹریشن کیلئے نئی شرط
کیپشن: School Education Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: سکولوں کو رجسٹریشن کے حصول کیلئے بچوں کو پلے گراؤنڈ کی سہولت فراہم کرنا ہوگی بصورت دیگر رجسٹریشن نہیں ملے گی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پلے گراؤنڈ نہ رکھنے والے سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، بغیر پلے گروانڈز کے سکول چلانے والوں کی فہرست بھی طلب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نےصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کا فیصلہ کرلیا، پلے گراونڈ نہ رکنے والے سکولوں کی رجسٹریشن نہیں ہوگی، رجسٹریشن کیلئے پلے گراونڈ کی سہولت فراہم کرنا لازم قرار دے دیاگیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نےبغیر پلے گراؤنڈ چلنے والے سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کی فہرستیں جمع کرنا شروع کردی ہیں ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی تمام ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹیز کو تین روز میں پلے گراؤنڈ نہ رکھنے والے سکولوں کی مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کاکہناہےکہ سکولوں میں بچوں کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer