شاہین آفریدی اور سرفراز احمد میں تلخ کلامی، اصل وجہ سامنے آگئی

Shaheen Afridi
کیپشن: Shaheen Afridi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پی ایس ایل 6 کے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی  میں تلخ کلامی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے19ویں اوور میں پیسر کے ایک بائونسر پر گیند سابق کپتان کے ہیلمٹ پر لگی، بظاہر انھوں نے کوئی تکلیف محسوس نہیں کی مگر امپائر علیم ڈار نے معائنے کیلئے فزیو کو بلالیا۔

اس موقع پر سرفراز اور شاہین الجھتے نظر آئے، لاہور قلندرز کے فیلڈرز نے شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کیلئے واپس جانے کو کہا، محمد حفیظ نے سرفراز احمد سے بات کی پھر پیسر نے اپنے اوور کی آخری گیند کرائی، اننگز ختم ہونے پر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی سابق کپتان سے بات کرتے نظر آئے، جیمز فالکنر امپائرز کے ساتھ بات کرنے لگے تو ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پاس آگئے۔

 بعد ازاں انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے میدان میں ہونے والے واقعے کو کھیل کا حصہ قرار دیدیا۔ 

دوسری جانب میچ ریفری نے شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد کو تلخ کلامی پر سرزنش کر کے چھوڑ دیا، انھیں مستقبل میں محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذرائع کہتے ہیں کہ باؤنسر ہیلمٹ پر لگنے کے بعد کپتان نے حریف پیسر سے صرف یہ کہا تھا کہ حال تو پوچھ لیتے، اس پروہ مشتعل ہو گئے اور ساتھی بولر حارث رؤف سے بھی باؤنسر کرنے کا کہا۔

 لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ سرفراز نے شاہین سے معافی مانگنے کا کہا جس سے انھوں نے انکار کر دیا تو ناراضی کا اظہار کرنے لگے۔

Sughra Afzal

Content Writer