ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں موسم گرم اور شدید حبس کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، اہم پیش گوئی

کہیں موسم گرم اور شدید حبس کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  کہیں موسم گرم اور شدید حبس کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، اہم پیش گوئی آگئی ۔
جمعہ (رات)   موسم  کی   صورتحال کے مطابق  ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع  ہے تا ہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران   ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید حبس رہا ۔تا ہم بالائی  خیبرپختونخوا  اور کشمیر میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا:  پاڑاچنار14، کشمیر: کوٹلی07ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:       نوکنڈی47، سبی ،دالبندین   46اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ  کے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق  ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ۔ تا ہم شام /رات میں  کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع۔ تا ہم شام/رات میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔Prob:30% ہے ۔ 
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع جبکہ میدانی علاقوں میں  حبس رہنے کا امکان تا ہم شام/رات  دیر ، بونیر ، سوات،ایبٹ آباد، کرم   اور گردونواح  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے  تاہم مری، گلیات، جہلم ،  گجرات ،  سیالکوٹ، نارووال اور گردنواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے 
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ دن کے دوران وسطی /بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع  تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے 
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ۔  تاہم  شام/رات  میں  ژوب، خضدار اور گردونواح میں تیر ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 
 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود  رہے گا ۔تا ہم بعد از دوپہر کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے ۔