ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا کے جنگلات میں آگ:فیفا ورلڈکپ فائنل سے قبل نیویارک میں ائیر کوالٹی الرٹ جاری

کینیڈا کے جنگلات میں آگ:فیفا ورلڈکپ فائنل سے قبل نیویارک میں ائیر کوالٹی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈکپ فائنل سے قبل نیو یارک میں ائیر کوالٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک اور نیو جرسی کے آفیشلز نے ائیر کوالٹی ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے۔

یہ الرٹ ورلڈکپ فائنل سے قبل کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کے باعث جاری کیا گیا ہے، کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں نے نیو یارک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو جرسی اسٹیڈیم نے اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل کی میزبانی کرنا ہے، اسپین نے نیو جرسی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تاہم ائیر کوالٹی کے حوالے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔

ارجنٹیا نے آج سے فائنل سے قبل اپنی ٹریننگ کا آغاز کرنا ہے، تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے سے ہی نیویارک میں دھوئیں کے بادلوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

Ansa Awais

Content Writer