ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخنامہ بے اثر، سبزیاں اور پھل من مانی قیمتوں پر فروخت

سرکاری نرخنامہ بے اثر، سبزیاں اور پھل من مانی قیمتوں پر فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں ایک بار پھر سرکاری نرخنامے سے تجاوز کر گئیں، جہاں بیشتر اشیاء مقررہ نرخوں کے بجائے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوتی رہیں، جبکہ پرائس کنٹرول کا نظام مؤثر دکھائی نہ دیا۔

مارکیٹ میں آلو سرکاری قیمت 35 روپے کے مقابلے میں 80 روپے فی کلو، پیاز 97 روپے کے بجائے 150 روپے اور ٹماٹر 225 روپے کے مقابلے میں 320 روپے فی کلو فروخت ہوئے۔

 اسی طرح ہرنائی لہسن کی سرکاری قیمت 225 روپے تھی، مگر مارکیٹ میں اس کی قیمت 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ ادرک 350 روپے کے بجائے 400 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔

دیگر سبزیوں میں بھنڈی 95 روپے کے مقابلے میں 120 روپے، کریلا 66 روپے کے بجائے 100 روپے اور ٹینڈے 114 روپے کے مقابلے میں 120 روپے فی کلو فروخت کیے گئے۔

پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخنامے سے زیادہ رہیں۔ کچا آم 40 روپے کے بجائے 90 روپے، سندھڑی آم 230 روپے کے مقابلے میں 290 روپے اور دوسہری آم 257 روپے کے بجائے 290 روپے فی کلو فروخت ہوا۔ آڑو 190 روپے کے مقابلے میں 250 روپے، سیب 355 روپے کے بجائے 400 روپے فی کلو جبکہ کیلا 150 روپے کے بجائے 200 روپے فی درجن فروخت کیا گیا۔