ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، 10 فیصد بارش کا امکان

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، 10 فیصد بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مریم مظہر:باغوں کے شہر لاہور میں سورج کی تیز تپش برقرار ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کے باعث حبس اور گھٹن برقرار رہے گی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔