ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں7 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں7 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ  16 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 11 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 7 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 19 ارب 95 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 14 ارب 52 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ ذخائر 5 ارب 43کروڑ ڈالر  رہ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے تھے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 2 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔