ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں خواتین ارکان بھی ہراسمنٹ کا شکار

پنجاب اسمبلی میں خواتین ارکان بھی ہراسمنٹ کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں خواتین کے ساتھ ہراسانی کا انکشاف ہوا ہے۔

 تاریخ میں پہلی بار حکومت کی خاتون رکن کی جانب سے اپوزیشن کے چار اراکین کے خلاف ورک پیلس یراسمنٹ کی درخواست دے دی گئی ہے۔

حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو تحریری درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں خواتین کے بارے میں فحش الفاظ اور اشارے کیے گئے جو ناقابل قبول ہیں۔

راحیلہ خادم نے کہا کہ معاملہ برداشت سے باہر ہوگیا تھا، اپوزیشن کے خلاف دو درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ 

دوسری جانب وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان کی ہراسمنٹ کی درخواستیں موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہراسانی کی درخواستیں ابھی پینڈنگ ہیں، اسپیکر ملک سے باہر ہیں وہ آئیں گےتو اس پر بھی بات ہوگی۔