ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے پروفیسرز آف نیورو سرجری کی تقرری کی اجازت دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے پروفیسرز آف نیورو سرجری کی تقرری کی اجازت دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پروفیسرز آف نیورو سرجری کی تقرری کی اجازت دے دی ،عدالت نے تعیناتی روکنے کے متعلق جاری کیا گیا حکم امتناعی واپس لے لیا اور پروفیسرز آف نیورو سرجری کی تقرری عدالتی فیصلے سے مشروط کردی۔
 جسٹس محمد رضا قریشی نے ڈاکٹر عرفان کی درخواست پر سماعت کی۔فریق دوئم ڈاکٹر اعجاز ، ڈاکٹر اجمل کی جانب سےحافظ طارق نسیم ودیگروکلاءپیش ہوئے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی پی ایس سی نےڈاکٹراعجاز،ڈاکٹراجمل کی بطورپروفیسرآف نیوروسرجری کی سفارش کی۔مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عرفان نے پی پی ایس سی کےتقرر کی سفارش کےفیصلےکوہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ڈاکٹر عرفان کے تقرر کی سفارش نہیں کی تھی ۔ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عرفان کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا  ۔استدعا کی کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک پروفیسر آف نیورو سرجری کے تقرری کے متعلق جاری حکم امتناعی واپس لینے کا حکم دے۔

Ansa Awais

Content Writer