ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ریاست الاسکا میں 7.1 ایک شدت کا زلزلہ 

امریکی ریاست الاسکا میں 7.1 ایک شدت کا زلزلہ 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی ریاست الاسکا میں سات اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ  کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  مختلف علاقوں میں ریسکیو ادارے متحرک ہیں، زلزلے سے فی الحال نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق سینڈ پوائنٹ Sand Point کے جنوبی علاقے میں زلزلہ دس کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کے بعد امریکی سونامی وارننگ نظام نے مخصوص علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کردی ہے۔

سونامی وارننگ الاسکا کے ساحلی علاقوں کینیڈی انٹرینس Kennedy Entrance سے اُونیمک پاس Unimak Pass تک کے علاقوں کے لیے جاری کی گئی ہے تاہم بعد میں یو ایس نیشنل سونامی سینٹر نے وضاحت جاری کی کہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔