ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اور اسد عمر کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

Asad Umar Imran Khan
کیپشن: Asad Umar Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن  کے رہنما   میاں فیصل  نے انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کے  خلاف درخواست جمع کروا دی۔

رہنما مسلم لیگ ن   میاں فیصل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور  اسد عمر کا فیس بک اور ٹوئٹر پر لائیو سیشن الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست  کے متن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم ختم ہو جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہے لیکن اسد عمر اور عمران خان الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ   الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب کو روکے، ساتھ ہی عمران خان اور اسد عمر کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔