بائیں ہاتھ کے بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Bangladesh
کیپشن: Bangladesh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر  تمیم اقبال نے ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر تمیم اقبال نے سوشل میڈیا پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے بنگالی اور   انگریزی زبان میں جاری بیان میں لکھا کہ 'آج سے مجھے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر مانا جائے، میں سب کا شکر گزار ہوں'۔

تمیم اقبال نے کل ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-07-17/news-1658033472-4736.gif

رواں برس جنوری میں بنگلا دیشی کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے 6 ماہ کی بریک لی تھی اور چھ ماہ کے اندر اپنے ٹی ٹوئنٹی مستقبل کا اعلان کرنے کا کہا تھا۔

خیال رہے کہ تمیم اقبال نے 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1758رنز بنا ئے، ان کی اوسط 24.08 اور  اسٹرائیک ریٹ 117.2 رہا، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کیں،تمیم اقبال بنگلا دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں۔