ویب ڈیسک:سال 2025 میں پاکستان کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2025ء میں تین ملکی سیریز پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ تین ملکی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہو گی۔تین ملکی سیریز کی دوسری دو ٹیمیں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ ہوں گی۔
تین ملکی سیریز فروری 2025میں کھیلی جائے گی۔ جون جولائی 2025 میں زمبابوے میں تین ملکی ون ڈے سیریز ہو گی۔ بعد ازاں، اکتوبر نومبر 2026 میں پاکستان ایک اور تین ملکی سیریز کی میزبانی کرے گا جس میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا بھی شامل ہوگی جبکہ تیسری ٹیم کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
علاوہ ازیں، اگلے چار سالہ فیو چر ٹور پروگرام میں سہ فریقی ون ڈے سیریز شامل کی گئی ہیں۔ کرکٹ بورڈز نے ون ڈے انٹر نیشنل سپر لیگ کی حوصلہ شکنی کی ہے اور سپر لیگ کو ختم کر کے باہمی سیریز اور تین ملکی سیریز کو شامل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔