شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں
کیپشن: nila jafri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سنیئر اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئی، نائلہ جعفری کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں, مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از عشا ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں،نائلہ جعفری کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں, مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از عشا ادا کی جائے گی،نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ بہن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشا ڈیفنس فیز ٹو میں ادا کی جائے گی اور تدفین کالا پل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ 2016 سے بیمار تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی، 2017 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا۔ گیا۔

حال ہی میں نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ٹی وی مالکان، ڈراما سازوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی تھی،مدد کی اپیل کرنے کی ویڈیو میں نائلہ جعفری کو ہسپتال کے بستر پر کسم پرسی کی حالت میں دیکھا گیا تھا اور وہ مدد کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بھی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ نائلہ جعفری کی مدد کرے جس کے بعد سندھ حکومت نے نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے اداکارہ نےتھیٹر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا ئیں تھے،انہوں نے ٹیلی ویژن کے بھی متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، نائلہ جعفری نے ماں مجھے سلانا،تھوڑی سی خوشیاں، دیسی گرلز  جیسے قابل ذکر ڈراموں میں کام کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer