ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ، امتحانات سے متعلق شفقت محمود کا اہم بیان

امتحانات کے متعلق اہم بیان
کیپشن: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ طلبا جو مرضی کر لیں امتحانات ہر صورت میں ہوں گے، اگر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ہمیں منع کرے گا تو امتحان ملتوی کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر اور انڈین وائرس سے امتحانات کو کوئی خطرہ نہیں جبکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرانا محکمہ ایجوکیشن نہیں بلکہ محکمہ ہیلتھ کا کام ہے۔ امتحانات اور سکولوں کے حوالے سے جتنے بھی فیصلے کئے گئے وہ نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور محکمہ صحت کے کہنے پر کئے گئے۔ میرے پاس جتنا اختیار ہے، امتحان لیتا رہوں گا اور تمام صوبے بھی امتحان لیتے رہیں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 90 فیصد بچے امتحان دینا چاہتے تھے اس لئے امتحان ہو رہے ہیں۔ یہ کیسا احتجاج ہوا کہ ہم امتحان نہیں دیں گے۔ تمام وزرا تعلیم کی باہمی مشاورت کے بعد  بچوں کی آسانی کیلئے تین سبجیکٹ کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے پڑھتے ہی اس وقت ہیں جب ان سے امتحان لئے جائیں۔ اپوزیشن کو سیاست کرنے کا موقع چایئے، ان کا امتحانات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔