ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کےدورہ لاہور کی تفصیلات

وزیراعظم عمران خان کےدورہ لاہور کی تفصیلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے،وزیراعظم باغات کے شہر لاہور کو دوبارہ سر سبز بنانے کی مہم کا افتتاح کریں گے اورکابینہ اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے، دورہ لاہور کی تفصیلات سٹی42 کو موصول ہوگئیں، دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم باغات کے شہر لاہور کو دوبارہ سر سبز بنانے کی مہم کا افتتاح کریں گے اور کابینہ اراکین سےملاقات کریں گے،وزیراعظم وزیراعلی پنجاب اور گورنر پنجاب سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

علاوہ ازیں  وزیراعظم عمران خان نے مون سون کی شجر کاری کے دوران شہر بھر میں زیادہ پودے لگانے کا ہدف دیا ہے،وزیراعظم مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ وزیر اعظم عمران خان نےرواں سال مون سون کی شجرکاری مہم کا افتتاح لاہور سے کرنے کا فیصلہ کیا،شہر میں 50مختلف مقامات پر میاواکی میتھڈ کےتحت پودے لگائیں جائیں گے، شجر کاری مہم میں تمام پودے مقامی قسم کے لگانےکو ترجیح دی ،مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی طرز میاواکی میتھڈ استعمال کیا جائے گا۔

میاواکی میتھڈ کے تحت لگائے گئے پودے پانچ سے چھ ماہ میں تیار ہوجاتے ہیں، لاہور کی لبرٹی مارکیٹ چوک میں میاواکی میتھڈ کے تحت 6 ماہ میں تمام پودے تیار ہوگئے، رواں شجر کاری کاری مہم میں تمام پودے مقامی قسم کے لگائے جانے کو ترجیح دی جائے گی، شجر کاری مہم کے دوران چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال وزیراعظم عمران خان نے لاہور سول سیکرٹریٹ میں موسم بہار کے حوالے سےشجر کاری مہم کا افتتاح کیا تھا،اس موقع پر سیکرٹری جنگلات نےچیف سیکرٹری پنجاب کوشجرکاری کے حوالے سےحکومت پنجاب کےاہداف بارے بریفنگ دی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer