جیل سپرنٹنڈنٹ کیساتھ دوستی کا برا انجام

جیل سپرنٹنڈنٹ کیساتھ دوستی کا برا انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) سپرنٹنڈنٹ قصور کا خاتون ولیا امان شیخ پر مبینہ تشدد کا معاملہ، خاتون عدالت پہنچ گئی، خاتون کا کہناتھاغلام سرور  کا ہمارے گھر آناجانا رہتا تھا اس نے مجھ سے دوستی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  سپرنٹنڈنٹ قصورجیل غلام سرور نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا،سپرنٹنڈنٹ قصورجیل غلام سرور کے خلاف بیان دینے کے لئے متاثرہ خاتون کو عدالت پیش کیا گیا،ولیا امان شیخ کو ارسلان حبیب نے سیشن عدالت میں پیش کردیا,ایڈیشنل سیشن جج عمان نعیم کی عدالت میں ولیا امان شیخ کوپیش کیاگیا,متاثرہ خاتون ولیاامان کا کہناتھا کہ سپرنٹنڈنٹ قصورجیل غلام سرور  کا ہمارے گھر آناجانا رہتا تھا اس نے مجھ سے دوستی کر لی۔

میں نے شادی کا کہا تو مجھ ہر تشدد کرتا رہا میں فیکٹری ایریا آ گئی تو یہاں بھی مجھ پر تشدد کیا، گرم چمچہ میرے جسم پر مارا میرا بازو اور جسم کے مختلف حصے جل گئے ۔میرے ساتھ ظلم ہوا ہے شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پراستعمال کرتا رہا، شادی کا کہا تو اس پر جھوٹے مقدمات درج کرا دیے۔

خاتون نے عدالت میں موقف اپنا کہ غلام سرور مجھے اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرتارہا،عدالت میں متاثرہ خاتون نے جلاہوابازوں بھی دکھایا،ایڈیشنل سیشن جج نعمان نعیم نے فیکٹری ایریا پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ ایسے واقعات کی وجہ سے معاشرے میں صورت حال ناساز ہورہی ہے،روزانہ کتنی عورتوں پر بدترین تشدد ہوتاکسی کو کچھ معلوم نہیں مگر صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا اور حقیقت سامنے آجاتی ہے،خواتین پر تشدد سے اختلافات،لڑائی جھگڑا اور ایسے سنگین نوعیت کے واقعات سامنے آتے جن کاانجام دیکھ کرسوائے افسوس کے کچھ نہیں کیا جاسکتا،کیونکہ بااثر افراد کی پشت پناہی میں سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ عہدوں پر منصب حکام بھی ساتھ  ہیں۔

قانون سب کے لئے یکساں ہوتو معاشرے میں امن کی فضا قائم ہوسکتی ہے،عورتوں پر تشدد اور ستم معاشرے کا انتہائی دردناک المیہ ہے۔ اس سے زیادہ درناک اور تلخ ناک المیہ یہ ہے اس تشدد اور ذلت کی ابتدا منفی رویوں سےہوتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer