ملک میں استحکام رہے گا تو ہم اپنے ٹارگٹ حاصل کرسکیں گے: چیئرمین پی سی بی

ملک میں استحکام رہے گا تو ہم اپنے ٹارگٹ حاصل کرسکیں گے: چیئرمین پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پی سی بی کے جنرل کونسل اجلاس میں گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کا بورڈ کے ساتھ الحاق کر دیا گیا، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود ہم نے کرکٹ بحالی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے۔

پی سی ہوٹل میں ہونے والے سالانہ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ کےلئے انتہائی اہم تھا۔ ملک کے سیاسی حالات بدل رہے ہیں، ملک میں استحکام رہے گا تو ہم اپنے ٹارگٹ حاصل کرسکیں گے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:قومی کھیل پر زوال، کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ بچوں نے سکول کرکٹ میں حصہ لیا ان میں سے پچاس ہزار بچے کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ جنرل کونسل اجلاس میں گوادر کرکٹ ایسوسی کے بورڈ کے ساتھ الحاق کی منظوری دی گئی، اجلاس میں شریک تمام ریجنز کے نمائندوں نے ایک قرارداد پاس کی جس میں ملک میں کرکٹ بحالی اور کھیل کے فروغ کے لئے چیئرمین پی سی بی کے اقدامات کو سراہا گیا۔