(شاہین عتیق) کرائے دارسے تنگ بوڑھی خاتون کی بالآخرسنی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن نے مزنگ پولیس کو اللہ رکھی کو فوری انصاف فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔اورنج لائن ٹرین منصوبے سے لاہور کی خوبصورتی ماند پڑ گئی
تفصیلات کے مطابق بوڑھی خاتون کی جہد مسلسل کام آگئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن نے مزنگ کی رہائشی بزرگ خاتون کے مکان پر قبضے کے کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن نے مزنگ پولیس کو حکم دیا ہے کہ اللہ رکھی کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔الیکشن سر پر ، شہبازشریف، سعد رفیق اور ایاز صادق کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
واضح رہے کہ مزنگ کی رہائشی خاتون اللہ رکھی کے مکان پر کرائے دارعظیم نے قبضہ کر رکھا ہے جس کیخلاف تین سال قبل خاتون نے عدالت سے فریاد کی تھی۔