جنید ریاض : صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے وزارتِ تعلیم سے اپنی علیحدگی کے بارے میں نوٹیفکیشن کوجعلی قرار دے دیا.
رانا سکندر حیات نے وضاحت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ کے اعتماد سے بطور وزیرِ تعلیم اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور ان کے عہدے سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور عوام کو چاہیے کہ وہ تصدیق شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔