ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں سکولوں کی مکمل فعالیت یقینی بنانے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

 پنجاب بھر میں سکولوں کی مکمل فعالیت یقینی بنانے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں تمام سرکاری سکولوں کی مکمل فعالیت یقینی بنانے کے لیے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 19 جنوری سے تمام سرکاری سکول مکمل طور پر فعال ہوں گے۔

ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ سکول کھلنے سے قبل صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں اور ہر سکول میں محفوظ اور صاف ماحول یقینی بنایا جائے۔اس کے علاوہ، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری لازمی ہوگی تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

سکولوں میں تمام انتظامی، تعلیمی اور سپورٹ انتظامات پہلے مکمل کرنے کے لیے سی ای اوز ایجوکیشن کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کروائیں۔

 نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور غفلت یا لاپرواہی کو قواعد کے تحت سنجیدگی سے نمٹا جائے گا۔