ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل کے معروف باڈی بلڈر ’ریئل پوپائے‘ انتقال کر گئے

برازیل کے معروف باڈی بلڈر ’ریئل پوپائے‘ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں ’ ریئل پوپائے‘ کے نام سے مشہور برازیل کے وائرل باڈی بلڈر آریلینڈو ڈی سوزا 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ اپنے غیر معمولی طور پر بڑے بازوؤں کے باعث عالمی شہرت رکھتے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آریلینڈو ڈی سوزا گردوں کی شدید خرابی کے باعث برازیل کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں پہلے ایک گردہ فیل ہوا اور بعد ازاں دوسرا گردہ بھی کام کرنا چھوڑ گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پھیپھڑوں میں پانی بھرنے اور دل کے دورے کے بعد وہ ڈائیلاسس سے قبل ہی انتقال کر گئے، جبکہ موت کی وجہ متعدد اعضا کی ناکامی بنی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریلینڈو ڈی سوزا نے کم عمری میں باڈی بلڈنگ شروع کی اور برازیلین ٹی وی شوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بازوؤں کو غیر معمولی حد تک بڑا کرنے کے لیے خطرناک انجیکشنز کا استعمال کیا، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں متعدد بار خبردار بھی کیا تھا۔